حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ باب العلم نوگاواں سادات ضلع امروہہ میں یاد امام خمینیؒ عنوان سے ایک مجلس و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا بشارت حسین نے کہا:امام خمینی (رح) کی حیات امت مسلماں کیلئے درس عبرت ہے، اگر انکی طرح ہم بھی پابندئ وقت کا لحاظ رکھیں تو مستقبل کا وقت ہمارا پابند ہوگا ۔
مجلس کے درمیان مولانا گلزار حسین چھولسی نے ممدوح کی شان میں شعر پڑھے ، نیز مولانا سردار عباس نے بیان کیا کہ توکل بر خدا کیلئے امام خمینی (رح) کی حیات طیبہ ایک بہترین وسیلہ ہے ۔
مجلس صبح ۱۰ بجے سے تقریبا ۱۲:۲۰ تک جاری و ساری رہی جس میں کثیر تعداد میں اساتذۂ کرام طلاب کرام اور مومنین نے شرکت کر کے مجلس کو کامیاب بنایا، بعد مجلس نذر مولا کا اہتمام کیا گیا بعدہ نماز جماعت مدیر جامعہ مولانا سید مسرور عباس کی اقتداء میں ادا کی گئی، انہوں نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔